counter easy hit

پنجاب کے اہم شہر میں نامور وکیل کو کس جرم کی خوفناک سزا دے دی گئی ؟ افسوسناک خبر

لودھراں (ویب ڈیسک)پنجاب کے ضلع لودھراں میں ڈسٹرکٹ بار کے وکیل کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس نے 8 افراد کے خلاف وکیل کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ڈسٹرکٹ بار لودھراں کے رکن مہر محمد یاسین ایڈووکیٹ گزشتہ رات اپنی بھتیجی  10 سالہ شبانہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ بلوچاں پھاٹک کے قریب 8مسلح افراد نے انہیں اغواء کر لیا۔آج صبح وکیل مہر محمد کی تشدد زدہ لاش جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ایک خالی پلاٹ سے ملی ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کر کے 38 سالہ پولیس ہیڈکانسٹیبل کوقتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتول کو 8 گولیاں ماری گئیں اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اشفاق ہیڈ کانسٹیبل جو کہ IG آفس میں تعینات تھا گزشتہ روزاپنی گاڑی پر بیوی بچوں کے ہمراہ جیا موسٰی حیات پارک سے گزر رہا تھا اچانک ہنڈا 125 پر سوار 2 نامعلوم مسلح افراد نے اشفاق ہیڈ کانسٹیبل پر اندھا دھن فائرنگ کردی جس پر اشفاق کو آٹھ فائر جسم کے مختلف حصوں پر لگے جسکو علاج معالجہ اسی کی گاڑی میں میو ہسپتال لے گئے جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منشیات فروش اور وائس چیئر مین عابد خان کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا ۔عابد خان کو شبہ تھا کہ اسکے منشیات کے اڈوں پر چھاپوں کے پیچھے ہیڈ کانسٹیبل اشفاق کا ہاتھ ہے ۔اس بارے چند روز قبل عابد کان اور اشفاق وغیرہ کا جھگڑا بھی ہوا ہے ۔مقتول کے ورثا نے عابد خان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ اس حوالے سے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے شوٹرز کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website