counter easy hit

ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 73 رنز سے شکست دے دی

West Indies

West Indies

کینبرا (یس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی ٹیم زمبابوے کی جانب سے پہاڑ جیسے دیئے گئے ہدف کو حاصل نہ کر سکی اور 300 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی۔ بارش کے باعث ہدف 48 اوور میں 363 رنز کر دیا گیا۔ زمبابوے کی جانب سے شون ولیمز نے 9 چوکوں کی مدد سے 76 جبکہ کریگ اروین نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے تین، کرس گیل اور جے روم ٹیلر نے دو دو جبکہ مارلن سیمیولز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل 215 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بنے۔ کرس گیل نے جنوبی افریقی کھلاڑی گیری کرسٹن کا 188رنز کا ریکارڈ توڑ دیا جو انہوں نے عالمی کپ 1996 میں بنایا تھا۔ کرس گیل ورلڈ کپ میں 138 گیندوں پر نو چوکوں اور سولہ چھکوں کی مدد سے تیز ترین ڈبل سنچری بنانیوالے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔

اس سے پہلے 140 گیندوں پر تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ بھارت کے وریندر سہواگ کے پاس تھا۔ ایک روزہ کرکٹ میں 22 سنچریوں کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے پہلے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا یہی نہیں اس دوران انہوں نے 16 چھکے مار کر ورلڈ کپ میں ریکارڈ بنایا جبکہ ون ڈے کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی برابر کر ڈالا۔

بھارت کے روہیت شرما نے ایک روزہ کرکٹ میں 16 چھکوں کا ریکارڈ بنا رکھا تھا زمبابوے کیخلاف میچ میں کرس گیل نے 9000 کی حد بھی عبور کر لی جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 9000 رنز اور 150 سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

میچ میں مارلن سیموئلز کے ساتھ مل کرک رس گیل نے ورلڈ کپ کی سب سے بہترین 372 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ بھی بنا دیا جو ناصرف ورلڈ کپ بلکہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔