counter easy hit

ویسٹ انڈین لیجنڈ ویول ہائنڈ نے دورہ پاکستان کو یادگار تجربہ قرار دے دیا

لاہور: ویسٹ انڈین لیجنڈ پلیئر ویول ہائنڈ نے 23 سال بعد دورہ پاکستان کو یادگار تجربہ قرار دیدیا۔

West Indian Lagend Wavell Hinds declared memorable experience visit to Pakistanسوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ”ایک انڈر 19 پلیئرز کے طور پر پاکستان کا دورہ کرنے کے 23 سال بعد دوبارہ پاکستان جانا ایک شاندار تجربہ رہا، مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی شائقین کواپنی سرزمین پر اپنے سٹار پلیئرز کو ویسٹ انڈیزکیخلاف ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملا، شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ، اس مقابلے میں یقینا کرکٹ فاتح رہی۔“ واضح رہے کہ 41 سالہ ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر 45 ٹیسٹ ، 119 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔