counter easy hit

نامور قانون دان لطیف کھوسہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

Well-known lawmaker Latif Khosa said such a thing that you will also be in thought

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک 18سال کی لڑکی نہیں تھے جو 6 ماہ بعد کہتی ہے مجھے پستول دکھا کر اغوا کیا گیا، جج کی ویڈیو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک سیاہ دھبہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے معروف قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ جج کی ویڈیو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک سیاہ دھبہ ہے اور مجھے امید ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نظام عدل پر لوگوں کا اعتماد بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملزمہ نے ویڈیو پیش کی ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں، جو فیصلہ ہوجائے اس پر تنقید اور پریس کانفرنس بھی ہو سکتی ہے۔ سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ سارا کیس سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں چل رہا تھا ،ارشد ملک کو چا ہیے تھا کہ اگر کوئی ان کو پریشر رائز یا رشوت کی پیش کش کر رہا تھا تو وہ نگران جج کو مطلع کرتے، اگر ویڈیو اصلی ثابت ہوگئی تو جج کا بیان حلفی کی حیثیت ختم ہوجاتی ہے۔ پاکستان کی معاشی صورت حال پر بات کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ موجودہ حکومت دو بڑی غلطیاں کر چکی ہے جن کے نتائج مستقبل میں بھگتنے ہوں گے، ملک کی معاشی صورت حال دگرگوں ہے،اپوزیشن ایک مشترکہ لائحہ عمل کی دعوت بھی دے چکی ہے لیکن حکومت کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے دعوے بہت بڑے کیے ہیں۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ صاحب اقتدار طبقے نے آئی ایم ایف کے پاس جانے میں غلطی اور دوسری بڑی غلطی اپنی معاشی ٹیم کو فارغ کرنا تھا، ہماری موجودہ حکومت بہت معصوم ہے اور اس نے اپنی معاشی و ریاستی خومختاری آئی ایم ایف کے سپرد کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نظام عدل پر لوگوں کا اعتماد بحال کریں گے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website