counter easy hit

پاکستان کی جانب سے خیر سگالی

لاہور: بھارتی جیل میں قیدیوں اور پولیس کے تشدد سے شہید ہونے والے پاکستانی کی لاش ہفتہ کو پاکستان کے حوالے کی جائے گی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی شہری شاکر اللہ کو 20 فروری کو بھارتی ریاست راجھستان کے دارالحکومت جے پور کی جیل میں قتل کیا گیا تھا۔ پاکستانی شہری شاکر اللہ کو جیل میں بھارتی پولیس اور قیدیوں نے قتل کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت ہفتہ کو شاکر اللہ کی لاش پاکستان کے حوالے کرے گا۔ دوسری طرف پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے قبل ابھی نندن کا بیان جاری کردیا جس میں اُس نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا جبکہ بھارتی میڈیا پر شدید تنقید بھی کی۔ ابھی نندن کا کہنا تھا کہ میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں، پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد ہدف تلاش کررہا تھا کہ اسی دوران پاک فضائیہ نے میرا طیارے کو نشانہ بنایا جس کے بعد مجھے ایجکٹ کرنا پڑا۔بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ جب میرا پیرا شوٹ کھلا اور نیچے گرا تو میرے پاس پستول تھی، میرے ارد گرد بہت سارے لوگ جمع تھے، جنہوں نے مارنے کی کوشش کی مگر پاک فوج کے جوانوں نے انہیں کنٹرول کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ میرے پاس پستول پھینک کر بھاگنے کا واحد راستہ تھا، اس لیے پستول پھینک کر وہاں سے فرار ہونے کی بھی کوشش کی، لوگ میرے پیچھے آگئے جو بہت زیادہ جوش میں تھے البتہ اُن سے مجھے پاک فوج کے جوانوں نے بچایا۔ابھی نندن نے بتایا کہ پاک فوج کے جوان مجھے اپنے یونٹ لیکر گئے اور فرسٹ ایڈ دی بعد ازاں مجھے اسپتال میں بھی طبی امداد دی گئی، پاکستان فوج بہت پیشہ وارانہ ہے اور میں ان کے رویے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، پروپیگنڈے کرنے کا مقصد عوام کو ورغلانا ہے تاکہ اُن کی نفرت میں اضافہ ہو۔