counter easy hit

شادی ہالز سمیٹ کر کوئی دوسرا کاروبار کریں

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے غیر قانونی شادی ہالز سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شادی ہالز والے اپنا بوریا بستر اٹھائیں، شادی ہالز سمیٹ کر کوئی دوسرا کاروبار کریں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں غیرقانونی شادی ہالز سے متعلق از خود نوٹس کی تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے پوچھا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے حکام سے پوچھا کہ غیر قانونی شادی ہالز کو کتنے نوٹسز دئیے، چیف جسٹس نے کہا کہ غیر قانونی شادی ہالز والے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔سماعت کے شادی ہالز کے وکیل نے کہا کہ سی ڈی اے کو اپنی حدود کا علم نہیں، سی ڈی اے نے کئی شادی ہالز کو زمین الاٹ نہیں کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کئی شادی ہالز والے سی ڈی اے کو فیس دینے کو تیار نہیں، شادی ہالز کے پاس کوئی سائیٹ پلان یا نقشہ نہیں ہے، کیوں نہ غیر قانونی شادی ہالز کو گرا دیا جائے۔ شادی ہالز کے وکیل نے بتایا کہ سی ڈی اے کو لائسنس فیس ادا کر رہے ہیں، سی ڈی اے کی فیس پر کوئی اعتراض نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ شادی ہالز والے اپنا بوریا بستر اٹھائیں، شادی ہالز سمیٹ کر کوئی دوسرا کاروبار کریں، وکیل نے کہا کہ سی ڈی اے کو زمین کی نوعیت کی تبدیلی کے واجبات کیوں دیں۔ سی ڈی اے حکام نے کہا کہ زرعی زمین کو کمرشل میں تبدیل کرنے کے واجبات ادا کرنے پڑھتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اراضی کی نوعیت تبدیلی کے چارجز نہیں دینے تو مارکیز اٹھا دیں

من مرضی سے کوئی تعمیرات نہیں کر سکتا، چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے نے عدالتی حکم پر شادی ہالز کے لیے رولز بنائے، ہماری مہربانی کا غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے، کیا زرعی زمین پر سٹیل مل اور فیکڑیاں لگ جائیں تو کوئی نہ پوچھے۔کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں اے سی سسٹم خراب ہو گیا جس کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں بھی آپ کے ساتھ گاﺅن پہن کر بیٹھا ہوا،زیادہ گرمی ہے تو کوٹ اور ٹائی اتار دیں ،آپ کو ٹائی اور کوٹ اتار کر دلائل دینے کی اجازت ہے ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے غیرقانونی شادی ہال کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی، جبکہ سسٹم میں خرابی کے باعث سپریم کورٹ کی عمارت کے ایئرکنڈیشن بندہیں،عدالتوں میں حبس اورگرمی کے باعث پیڈسٹل فین لگادیئے گئے۔دوران سماعت وکلا نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کولنگ سسٹم صبح سے خراب ہے ، شدید گرمی میں اے سی کے بغیر بیٹھنا ممکن ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی آپ کے ساتھ گاﺅن پہن کر بیٹھا ہوا،زیادہ گرمی ہے تو کوٹ اور ٹائی اتار دیں ،آپ کو ٹائی اور کوٹ اتار کر دلائل دینے کی اجازت ہے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ12 بجے میری اہم میٹنگ ہے،میٹنگ کے بعدرات 8 بجے تک مقدمات کی سماعت کروں گا۔