counter easy hit

ہم امن اور قانون کی حکمرانی بحال کریں گے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ کے ہمراہ میجر علی سلمان شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات، شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

We will restore peace and rule of law: Army Chief

We will restore peace and rule of law: Army Chief

لاہور: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ میجر علی سلمان شہید کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میجر علی سلمان شہید نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر حال میں امن کو بحال اور قانون کی حکمرانی لانا ہو گی۔ امن کی بحالی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، چاہے ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ قیام امن کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔ قوم متحد اور اپنے شہدا کو عزت اور مقام دیتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہید بریگیڈیئر محمد حسنین کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔ بریگیڈیئر حسنین جنوبی وزیرستان کے آپریشنل علاقے میں ٹریفک حادثے میں شہید ہوئے تھے۔

View image on Twitter

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website