counter easy hit

بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر کا بیان، عمران خان کا اسلامی سربراہی کانفرنس سمیت بھرپور بین الاقوامی مہم کیلئے موقف اپنانے کا فیصلہ

We, Will, provide, the, full, leadership, on, Bait ul Maqdis, issues, Imran Khan, said, in, central, leadership, meetingعمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی اعلی قیادت کا اہم ترین اجلاس اسلام آباد میں مکمل بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے اعلان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت پوری قوم اہل فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑی اور امریکی اقدام کے خلاف سراپا احتجاج ہے ، تحریک انصاف اسلامی سربراہی کانفرنس کا فوری انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، تحریک انصاف مستقبل کے لائحہ عمل کی تیاری کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کیلئے 6 رکنی وفد تشکیل اجلاس میں پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے میں ایک کھرب مالیت کی کرپشن کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار حکومت سے سی پیک سے جڑے تین منصوبے پر کام رکنے کے حوالے سے حقائق فوری قوم کے سامنے رکھنے کا مطالبہ
We, Will, provide, the, full, leadership, on, Bait ul Maqdis, issues, Imran Khan, said, in, central, leadership, meetingاسلام آباد: (یس اردو نیوز)بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قوم کو بھرپور قیادت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے آئندہ چند روز میں لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھنے کا عندیہ آج ہونے والے تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے اہم ترین اجلاس اسلام آباد میں دیا۔اجلاس میںبیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے اعلان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ پوری قوم اہل فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑی اور امریکی اقدام کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔اجلاس مین اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس کا فوری انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔او آئی سی کے 13دسمبر کے اجلاس پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں۔اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ عمران خان امت مسلمہ کے مفاد سے جڑے اس اہم ترین معاملے پر قوم کو جلد لائحہ عمل دینگے۔اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ کے مندرجات پر بھی خصوصی غور کے ساتھ ساتھ وزیراعلی پنجاب اور وزیر قانون کے فوری استعفی کا مطالبہ کیا گیا۔ رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کے پاس منصب پر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کی تیاری کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کیلئے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، چوہدری سرور، علیم خان ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر مشتمل 6 رکنی وفد تشکیل دیا گیا ہے۔وفد کل لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کرے گا۔اجلاس میںتحریک انصاف کا لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا بھی اعلان بھی کیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی اور میاں محمود الرشید پر مشتمل دو رکنی وفد تحریک انصاف کی نمائندگی کرے گا۔اجلاس میں پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے میں ایک کھرب مالیت کی کرپشن کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اورحکومت سے سی پیک سے جڑے تین منصوبے پر کام رکنے کے حوالے سے حقائق فوری قوم کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

We, Will, provide, the, full, leadership, on, Bait ul Maqdis, issues, Imran Khan, said, in, central, leadership, meeting

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website