counter easy hit

ہم شہبازشریف کو یہ والی سہولت بالکل نہیں دیں گے کہ وہ ۔۔حکومت نے صاف انکار کر دیا ، زور دار جھٹکا دیدیا

لندن (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہبازشریف کو زور دار جھٹکا دیتے ہوئے کہاہے کہ شہبازشریف کو حکومت بیرون ملک علاج کی سہولت دینے کا نہیں سوچ رہی ک، شہبازشریف اگر بیمار ہیں تو اللہ انہیں صحت دے ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اس وقت لندن میں چھٹیوں پر موجود ہیںاور وہ آج وطن واپسی کیلئے روانہ بھی ہو رہے ہیں ، فواد چوہدری ایئر پورٹ پر پہنچے تو وہاں میڈیا ان کا پہلے سے ہی انتظار کر رہا تھا ۔ اس موقع پر انہوں نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اینٹی کرپشن ڈے ہے لیکن کرپشن کی صھیح روح پر عمل نہیں ہورہا ہے ورنہ آج خورشید شاہ کا بیان ٹی وی پر نہ چل رہا ہوتا ۔ جن کی وجہ سے پاکستان کی آج یہ حالت ہے انہیں دو تین سال گھروں سے نہیں نکلنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ آج نیب نے مزید نوٹسز ایشو کئے ہیں اور ہم درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ ہم سیاسی منزل پر پہنچ چکے اب معاشی منزل کی طرف سفر کرنا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید نے ایک بیان جاری کیا تھا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ وہ وزارت ا طلاعات میں آجائیں ۔ شیخ رشید کے اس بیان نے میڈیا میں ہنگامہ برپا کر دیا اور اس بیان کے چند لمحوں کے بعد لندن سے فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوگی کہ میں شیخ رشید کیلئے اپنی وزارت چھوڑ دوں ۔جس پر شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری میرے بھائی ہیں اور وہ لندن میں پکنک پر ہیں ، میں نے ان سے کہاہے کہ آپ واپس آجائیں ۔