counter easy hit

نوجوان نسل حسینی مشن پر عمل پیرا ہو کر کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

we, should, remember, sacrifice, of, Hazrat, Imam, Hussain. A.S. for, rest, of, our, world, to, continue, in, peace, and, prosperityپیرس (یس اردو نیوز) قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی قربانی قیامت تک اہل اسلام کیلئے مشعل راہ ہے، آپؑ کے سیرت و کردار سے اُمت مسلمہ کے قلوب قیامت تک منور ہوتے رہیں گے، آپؑ قوت و شجاعت کے پیکر تھے۔ واقعہ کربلا ہمیں باطل حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام کی قربانی صبر و تحمل کا درس دیتی ہے، حضرت امام حسینؑ نے تقوٰی، پرہیز گاری کا درس دیا، آپؑ نے تسلیم و رضا کی لازوال داستان رقم کی۔ عظمت حسینؑ کے ترانے رہتی دنیا تک گونجتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل حسینی مشن پر عمل پیرا ہو کر کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے، آپؑ نے سسکتی انسانیت کو جبر سے نجات دلا کر صراط مستقیم کی راہ پر گامزن رہنے کا سلیقہ سیکھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار یوم عاشور پر سب کو ملکر دعا کرنی چاہیے کہ ہم حق کو پہچانیں اور حق کے ساتھ زندہ رہیں  اور ہمارا خاتمہ بھی اہلبیت محمد ﷺ کی محبت کے ساتھ ہو تاکہ ہم دنیا وآخرت میں فلاح پاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کربلا رہتی دنیا تک حوصلہ اور عزم و ہمت کے ساتھ جدوجہد کیلئے ایک مثال ہے جس کو آنے والی نسلوں کیلئے بہترین پیغام کے طور پر ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا۔ تاکہ اس دنیا میں ظلم و جور کو تقویت حاصل نہ ہوسکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website