counter easy hit

پرویز مشرف کانام ادب واحترام سے لیاجائے ۔ الطاف شاہد

Ch Altaf Shahid

Ch Altaf Shahid

اگرہماری زبانیں کھلیں توپھرہمارے قائدسے حسدکرنیوالے پچھتائیں گے

آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کانام ادب واحترام سے لیاجائے ورنہ ہمارے کارکنان کی قوت برداشت ختم ہوجائے گی۔ہمارے قائد عہدحاضر کے سیاستدانوں سے زیادہ عزت کے مستحق ہیں،ہمارے کارکنوں کومضطرب اورمشتعل نہ کیا جائے۔پرویز مشرف پاکستان اور افواج پاکستان کے سربراہ رہے ہیں۔جوہمارے قائد کی عزت کرے گاصرف اسے ہمارے کارکنوں سے عزت ملے گی ۔اگرہماری زبانیں کھلیں توپھرہمارے قائدسے حسدکرنیوالے عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے اورانہیں پچھتاناپڑے گا ۔ملک وقوم کیلئے پرویز مشرف سے بڑھ کرکسی کی قربانیاں اورخدمات ہیں توسامنے آئے ۔وہ اے پی ایم ایل کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے بیرون ملک جانے کیلئے اپناآئینی اوربنیادی حق استعمال کیا،اس ایشوپرپوائنٹ سکورنگ درست نہیں ۔تاریخ گواہ ہے اپنے قومی ہیروزکی قدرنہ کرنیوالے لوگ قدآورنہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے دشمن ملک کی افواج کامقابلہ کیا اور پاکستان کواپنے لہوسے سینچا ہے ،غداروہ ہے جس نے”را”کے کارندوں کواپنے نجی اداروں میں پناہ دی ۔پرویز مشرف کے دورمیں ”را”کے ایجنٹ پاکستان آناتودرکنار پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے جس طرح ملک دشمن عناصر کولگام ڈالی تھی اس طرح موجودہ حکمران انہیں قابونہیں کرسکتے ۔بھوشن یادیو کی گرفتاری پرمیاں نوازشریف نے اچانک چپ کاروزہ رکھ لیا جو ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پرتنقید کے نشتربرسانے والے حکمران اوران کے وزیر بھارت پرکیوں نہیں برستے ۔پاکستان میں بیرونی مداخلت روکنے کیلئے اس ملک کی باگ ڈور پرویز مشرف کے ہاتھوں میں دیناہوگی ۔