counter easy hit

کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون ٹرمپ کی ہم شکل نکلی، تصویر وائرل

لاہور:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہم شکل خاتون سامنے آ گئیں ، اسپین سے تعلق رکھنے والی خاتون دیکھنے میں ٹرمپ سے ہو بہو مماثلت رکھتیں ہیں۔ امریکی صدر کی ہم شکل خاتون لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

We got the shape of working trumpet in the fields, the picture wiresتفصیلات کے مطابق اسپین کے شمال مشرقی علاقے کبانا دی برگنتینوس میں رہنے والی بزرگ خاتون ڈولوریس اینٹیلو اپنے چہرے کے باعث راتوں رات مشہور ہو گئیں وہ دیکھنے میں بالکل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسی دکھتی ہیں۔ مقامی صحافی نے کھیتوں میں کام کرنے والی اس خاتون کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ڈولوریس گزشتہ 40 برس سے اس علاقے میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے پاس نہ تو ٹی وی ہے اور نہ ہی موبائل فون۔ مقامی میڈیا کے نمائندے بھی ان سے انٹرویو لینے پہنچے جس کے دوران خاتون نے کہا کہ گاؤں کے لوگ اب انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی کزن پکارنا شروع ہوگئے ہیں۔