counter easy hit

ہم جنگ نہیں چاہتے

اسلام آباد: پچھلے کچھ دنوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھتی ہوئی دکھائی دی جس وقت بھارت جنگی جنون میں پاگل ہوگیا اور پہلے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور پھر واویلا کرنا شروع کر دیا کہ بھارت نے پاکستانی فضائی حدود میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور صرف دہشت گرد اس کارروائی میں مارے گئے، کل پاکستان حکام نے بھارتی رویے کے بعد اہم ترین فیصلہ کیا اور کل ہی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے پریس کانفرنس کی اور پوری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کا جوب مختلف ہوگا اور اسے بھارت سمیت پوری دنیا دیکھے گی اور آج صبح ہوا بھی ایسا ہی، بھارتی فضائیہ نے جیسے ہی آج پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا سوچا نے پاکستانی شاہینوں نے بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور بھارتی سرماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا ، پاکستان کا ری ایکشن دیکھ کر بھارتی حکام بھی بوکھلا گئے اور سشما سراج نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی میڈیا بریفنگ کے بعد ہی اعلان کر دیا کہ ہم پاکستان سے مزید کشیدگی نہیں چاہتے، کل ہی حامد میر نے بھی یہ انکشاف کیا کہ جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کیا کہ پاکستان کا جواب اب بہت مختلف ہوگا تو بھارتی صحافی مجھے فون کر کر کے پوچھتے رہے کہ کونسا جواب دینا ہے، کیا آپ لوگ ایٹمی جنگ کرنے جا رہے ہیں؟ بھارتی صحافیوں اور حکمرانوں کے علاوہ اب بھارتی عوام بھی میدان میں آگئی ہے اور ٹوئٹر پر ” سے نو ٹو وار” ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا ہے، بھارتی عوام کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر اپنی حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ لوگ جنگ نہین بلکہ امن چاہتے ہیں، پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیئے۔