counter easy hit

ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں، آگے بڑھنے میں کچھ وقت لگے گا، حمائمہ ملک

لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن درست سمت میں آگے بڑھنے میں ابھی کچھ مزید وقت لگے گا۔

We do not lack talent, it will take some time to move, Humaima Malikگفتگو کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں بننے والی فلم موضوع اور میوزک کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں دیکھی اور پسند کی جائے گی۔

حمائمہ ملک نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ جب میں نے پاکستان میں فلمی سفر کا آغاز کیا تو اچھی پرفارمنس کے بعد مجھے بالی ووڈ سے فلموں کی آفرز شروع ہوگئی تھیں اور اسی لیے کچھ ہی عرصہ میں دوفلمیں سائن کیں اوران میں کام کیا لیکن بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد مجھے یوں محسوس ہورہا تھا کہ شاید پاکستان میں اس طرح پروفیشنل اندازسے کام کرنے والے لوگ نہ ہونے کے برابر ہوں گے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے پاکستان میں فلموں میں کام شروع کیا ہے تو میں خود حیران ہوں کہ پڑھے لکھے نوجوان فلم میکرز ہی نہیں بلکہ ٹیم میں شامل تمام لوگ اس قدر پروفیشنل دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

حمائمہ نے کہ اکہ یہی وجہ ہے کہ میرے بعد بہت سے باصلاحیت فنکاربالی ووڈ گئے اوران کو اچھا رسپانس ملا۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن درست سمت میں آگے بڑھنے میں ابھی کچھ مزید وقت لگے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے بطور اداکارہ وماڈل بہت سے غیر ملکی ڈائریکٹرز، کیمرہ مین اور ٹیکنیشنزکے ساتھ کام کیا ہے، اس لیے میں یہ بات بخوبی سمجھ سکتی ہوں کہ ایک اچھی اور معیاری فلم بنانے کیلیے صرف جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ ہی درکارنہیں ہوتا بلکہ کوئی بھی پروجیکٹ اس وقت بہتر نہیں بن پاتا جب تک اس کو بنانے والے لوگ پروفیشنل نہ ہوں۔