counter easy hit

ہم تمہارے اتحادی ہیں نوکر نہیں ۔۔

کراچی(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان 27اپریل کو گورنر عمران اسماعیل و وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے درمیان وفود کی سطح پر گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات پر پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اور پی پی پی کے درمیان کوئی مفاہمتی ڈیل ہوگئی ہے تو قوم کے سامنے واضح کریں۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان خفیہ رابطے و مذاکرات پر حکومتی اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ پی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان مرکزی سطح پر اجازت ملنے کے بعد گورنر ہاؤس میں 27اپریل کو عمران اسماعیل و وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات کی گئی ہے جس پر جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہم کیسی اتحادی جماعتیں ہیں کہ ا ہم ملاقاتوں پر ہمیں آگاہ نہیں کیا جاتا حالانکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکرات سے پہلے ہمیں اطلاع دی جانی چاہیے تھی اگر تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کے درمیان کوئی مفاہمتی ڈیل ہوگئی ہے تو واضح کر کے پوری قوم کے سامنے لائی جائے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایسالگتاہے کہ عمران خان کو صرف ڈھال کے طورپراستعمال کیاجارہاہے‘ حکومت نے8ماہ میں معیشت تباہ کردی ‘لوگوں کی چیخیں نکلوانے کا دعویٰ پوراکردیا‘موجودہ حکومت نے مختصر ترین وقت میں 71سال کےقرض کاریکارڈتوڑدیا ہے،پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہےکہ آئی ایم ایف ، چین اور ایشین بینک کے ساتھ شرائط پارلیمنٹ کو بتائی جائیں، اسد عمر نےکہا تھا آنے والے وقت میں عوام کی چیخیں نکلیں گی، عوام نے اس لئے ووٹ نہیں دیا کہ ان کی چیخیں نکلیں ۔ منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا اس بات کا سیاستدان کو احساس ہونا چاہیے کہ عوام سے کیا وعدے کر کے آتے ہیں؟۔ وزیر خزانہ کو ہٹادیا گیا ،8 ماہ میں ناکامی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website