counter easy hit

ہم تیار ہیں۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان نے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان وہ ملک ہے جو امن سے لوگوں کو متحد کرے گا، پاکستان کی کوشش ہے وہ ملک بنے جو دوسروں ملکوں کو بھی قریب لانے کی مدد کرے، ہماری کوشش ہے کہ سب میں دوستی ہو، میں نے امریکہ کو پیش کش کی تھی ۔تفصیلات کے

حیران کن خبر : وہ غذا کسے کھانے سے مردوں میں نسوانی صفات پیدا ہو جاتی ہیں؟ ایک تحقیق نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

 

مطابق کوزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان وہ ملک ہے جو کبھی جنگ نہیں لڑے گا، امن سے لوگوں کو متحدکرے گا۔پاکستان اب کبھی بھی کسی بھی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔ماضی میں ہم دوسروں کی جنگوں میں شریک ہوتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان وہ ملک بنے گا جو ملکوں میں امن پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔ہماری کوشش ہو گئی کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کرائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ کو کہا تھا کہ ایران اور امریکا کے مابین دوستی کرانے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی کم کروانے کے لیے متحرک ہے۔وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی ایران اور امریکا کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایران، امریکہ کشیدگی کے حوالہ سے بدھ کو وزیر خارجہ نے اہم ویڈیو بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ عرصہ دراز سے کشیدگی کا شکار ہے، 3 جنوری کے واقعات اور پھر 8 جنوری کو علی الصبح سامنے آنے والے ردعمل نے کشیدگی میں اضافہ کیا ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ کشیدگی نہ صرف ہمارے بلکہ پورے خطہ کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ خطہ مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان کی کوشش رہی ہے اور کوشش ہے کہ ہم معاملات کو سلجھائیں، اس ساری صورتحال کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے خطہ کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی روابط کے فروغ کا فیصلہ کیا اور میری خطہ کے مختلف وزراء خارجہ سے گفت و شنید ہوئی، ان سب کی یہی رائے ہے کہ ہم مل جل کر خطہ کے امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے خصوصی ہدایت کی ہے کہ امن کی ہماری خواہش کو آگے بڑھانے کیلئے اور معاملات کو سلجھانے کیلئے میں ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کروں ، میں اس کا ارادہ رکھتا ہوں اور ہم نے روابط شروع کر دیئے ہیں تاکہ خطہ کو جنگ سے بچانے اور قیام امن کیلئے پاکستان جو کردار ادا کر سکتا ہے وہ کیا جائے۔

WE, ARE, READY, IMRNA KHAN, SUPRISED, DONALD TRUMP, BY, ANNOUNCING, THAT, AND, IRAN, IS, ALSO, HAPPY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website