counter easy hit

بحیثیت قوم ہم اپنی سمت سے ہٹ چکے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

We are a nation out of its direction, the Chief Justice

We are a nation out of its direction, the Chief Justice

کراچی………….چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نےکہا ہےکہ بحیثیت قوم ہم اپنی سمت سے ہٹ چکے ہیں،ہمیں جومسائل درپیش ہیں اس کی وجہ کرپشن،نااہلی اوربری حکمرانی ہے، مسائل کا حل ہڑتالوں سے نہیں بلکہ بات چیت سے نکلتا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتےہوئے چیف جسٹس نےکہا کہ ججوں کو معاشرے میں رول ماڈل کے طورپرپیش ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم اپنی سمت سے ہٹ چکے ہیں اور اس وجہ سے وہ کچھ نہیں حاصل کرسکے جوحاصل کرسکتےتھے۔جسٹس انور ظہر جمالی نے مزید کہا کہ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی کی کوتاہیوں کی وجہ سے ہم مسائل کا شکارہیں۔ یہی کوتاہیاں ہی ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔