yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پانی کے دباؤ سے سکھر بیراج دروازوں پر دراڑیں پڑ گئیں، رینجرز نے پوزیشن سنبھال لیں

Yes 1 Webmaster August 2, 2015 1 min read
Sukkur Barrage
Share this:
Sukkur Barrage
Sukkur Barrage

سکھر : سکھر بیراج پر سیلابی پانی کے شدید دباؤ کی وجہ سے دروازوں پر دراڑیں پڑ گئیں جس کے بعد بیراج کو ہر قسم کی آمدو رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے جب کہ رینجرز نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پوزیشن سنبھال لی ہیں۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 7 لاکھ 26 ہزار 469 جبکہ اخراج 7 لاکھ 19 ہزار 172 کیوسک ،سکھر بیراج پر پانی کی آمد 6 لاکھ 40 ہزار 295 جبکہ اخراج 6 لاکھ 15 ہزار 995 کیوسک اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار 748 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 28 ہزار 423 کیوسک ہے۔

کشمور کے مقام پر دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ گڈو بیراج میں پانی کی سطح بڑھنے سے حفاظتی بند ، توڑی بند اورملاپ حفاظتی بند پرپانی کا دباؤ بڑھ گیا ہے جس کے بعد حفاظتی پشتوں کو مضبوط کیا جارہا ہے، سیلابی پانی کے شدید دباؤ کے باعث سکھربیراج ڈگمگانے لگا ہے، مرمتی کام نہ ہونے کی وجہ سے بیراج کے کئی دروازوں پر دراڑوں کے نشان واضح ہوگئے ہیں، بیراج پر ٹریفک کو دریائے سندھ کے پانی سے بچانے کے لیے بنائی گئی دیواربھی مخدوش ہوگئی ہے، دراڑیں پڑنے سے دیوارکا بیشترحصہ کسی بھی وقت دریا ميں گرنے کا خدشہ ہے۔ صورت حال کو دیکھتے ہوئے بیراج کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ رینجرزنے مورچے قائم کرلئے ہیں۔ اس کے علاوہ نواب شاہ میں بھی دریا میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے کئی دیہات زیرآب آگئے ہیں۔

پی ایم ڈی اے پنجاب کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق دریائے ستلج،راوی اورچناب معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں تاہم دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 45 ہزار 165 ٍاور اخراج 5 لاکھ 41 ہزار 665 کیوسک، جناح بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 93 ہزار اور اخراج 4 لاکھ 88 ہزار کیوسک ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر کل صبح تک 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک سیلابی ریلے کے گزرنے کا امکان ہے، اس لئے کالاباغ سمیت دریائے سندھ کے اطراف تمام اضلاع کی انتظامیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔

جنوبی پنجاب کے اضلاع میں دریائے سندھ اور برساتی ندی نالوں کی تباہ کاریاں جاری ہے، تونسہ کے مقام پرتین روز قبل سیلابی ریلے سے انڈس ہائی وے بہہ جانے کے بعد پنجاب اور سندھ کا خیبرپختونخوا سے اب تک زمینی رابطہ منقطع ہے۔ لیہ کے قریب دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 41 ہزارکیوسک ہے، اس کے علاوہ نالہ کریک میں طغیانی کی وجہ سے سیلابی پانی کوٹ سلطان اورجمن شاہ میں داخل ہوگیا ہے۔ دریا خان اور کوٹ مٹھن کےمقام پر دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارش کے بعد فورٹ منرو کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان کا بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، صادق آباد کے قریب حفاظتی بند پر کٹاؤ شروع ہوگیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث دریائے کابل اور دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔ نظام پورکے مقام پردریائےسندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جب کہ دریائے کابل کے سیلابی پانی نے شہیدآباد،عظیم آباد، پیرسباک، صنوبرکلے، گڑھی مومن، نوشہرہ کلاں، سلاخیل، ماناخیل، حسن آباد اور اکبرپورہ کو کئی فٹ تک ڈبودیا ہے جس کی وجہ سے لوگ کشتیوں میں محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ کوہاٹ شہر اور گرد و نواح میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارش سے نواحی علاقے زڑو میں مرکزی پل کا ایک حصہ بہہ گیا ہے، جس کی وجہ سے علاقے کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور گلیشئیر پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، سب ڈویژن کھرمنگ میں سیلابی پانی درجنوں مکانات اور مال مویشی کے علاوہ 4 رابطہ پل اور 300 فٹ سڑک بھی بہا کر لے گیا ہے۔ اس کے علاوہ طولٹی اور بونگ بونگ پڑی پر اسکردو سے کے ٹو جانے والی کھرمنگ روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند پڑی ہے۔ جس کی وجہ سے کے ٹو سر کرنے کے لئے جانے والے ملکی اور غیر ملکی درجنوں کوہ پیماؤں کے پھنس جانے کا خطرہ پیدا ہوگیاہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 60 سے زائد بالائی دیہات کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب چترال میں کھوٹ کے مقام پر 12 مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ چترال پشاور روڈ آمدورفت کے لیے آج دوسرے روز بھی بند ہے، اس کے علاوہ مستوج روڈ بھی کئی مقامات پر دوبارہ بند ہوگیا ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakitan And India
Previous Post بھارت کی پاکستان کو 23، 24 اگست کو قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کی تجویز
Next Post شہادتوں کا یہ سفر
Yaqub Memon

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.