counter easy hit

واچ کیپر ڈرون:فرانس کا اسرائیل سے معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ

Watch keeper drones

Watch keeper drones

پیرس……….حکومت فرانس نے اسرائیل سے واچ کیپر نامی ڈرون طیاروں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس نے یہ فیصلہ اسرائیل مخالف عالمی تنظیم بی ڈی ایس کے مطالبے پر کیا ہے۔ اسرائیل مخالف فرانسیسی تنطیم بی ڈی ایس نے ایک دستخطی مہم کے ذریعے حکومت فرانس سے اسرائیلی واچ کیپر ڈرون طیارے نہ خریدنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بی ڈی ایس نے اپنی دستخطی مہم میں کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام کے لیے مذکورہ ڈرون طیاروں کا استعمال کیا ہے۔ اس دستخطی مہم پر دنیا کی آٹھ ہزار سے زیادہ اہم شخصیات نے دستخط کیے ہیں۔ اسرائیل کا بائیکاٹ کے نام سے مشہور یہ تنظیم مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر صیہونی قبضے کے خاتمے اور جلاوطن فلسطینیوں کی ان کے آبائی علاقوں کی واپسی کے لیے تحریک چلا رہی ہے۔یہاں اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ واچ کیپر ڈرون طیارے اسرائیلی اور فرانسیسی ملٹی نیشنل کمپنی کی مشترکہ پیداوار ہیں۔