counter easy hit

گلستان جوہر میں آبادی کے بیچوں بیچ ’کچرے کا ڈمپنگ پوائنٹ

کراچی کے گنجان آباد علاقے گلستان جوہر میں آبادی کے بیچوں بیچ کچرے کا ’ڈمپنگ پوائنٹ‘ بنانے پر شہریوں کو شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

Waste dumping Point in Community center in gulistan-e-johr

Waste dumping Point in Community center in gulistan-e-johr

ہائیڈرینٹ اور چوبیس گھنٹے واٹرٹینکروں کی آمدورفت کے باعث یونیورسٹی روڈتباہ ہوا،جس سے گلستان جوہر میں رہنے والوں کا جینا پہلے ہی دوبھر تھا، لیکن اب جو ہونے جارہا ہے، وہ ان کی زندگی کو بدبودار اور صحت کو برباد کرکے رکھ دے گا۔ یونیورسٹی روڈ پر ریس کورس سے جڑا کے ڈی اے کے پلاٹ پر ایک بورڈ پر تحریر ہے کہ یہاں کچرا پھینکنا منع ہے مگر بہت جلد شہر بھر کا کچرا یہیں جمع ہونے کو ہے۔ چارایکڑ طویل کے ڈی اے کا یہ پلاٹ سندھ حکومت نے انتظامی حکم کے تحت اپنی تحویل میں لے لیا ہے، تاکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اسے ’ڈمپنگ پوائنٹ‘ کے طور پر کام میں لاسکے۔ کچرا اُٹھانے والی مشینری اور دیگر سامان پلاٹ پر پہنچایا جاچکا ہے،فضا کو آلودہ کرنے والی ان تیاریوں کو دیکھ کر گلستان جوہر کے مکین سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔ ایئرپورٹ سے قریب اس مقام کو کچرا گھر بنانے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی پریشانی ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ کچرا جمع ہونے سے پرندے آئیں گے، جو طیاروں کیلئے بہت بڑا خطرہ ہوں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیش بندی کے طور پر اشتہار شائع کرادئیے ہیں ۔ بعض اندرونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے آبادی کےدرمیان کے ڈی اے کے اس پلاٹ کو کچرا گھر بنانے کا اقدام دراصل قیمتی پلاٹ پر قبضے کی کوشش ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website