counter easy hit

مجھے وسیم اکرم کی اہلیہ کیوں کہا۔۔۔۔؟ شنیرا اکرم کس پر اور کیوں برس پڑیں ؟ حیران کردینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) خواتین کا تعارف ان کے شوہر کا نام لے کر کرایا جانا روایت سمجھا جاتا ہے، تاہم اپنی خود کی پہچان بنانے کے بعد مرد اور خواتین دونوں ہی یہی چاہتے ہیں کہ ان کو الگ پہچانا جائے۔ شنیرا اکرم معروف کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ ہی نہیں بلکہ ایک باہمت خاتون بھی

مانی جاتی ہیں اور پاکستان کی حمایت میں آگے آگے رہتی ہیں۔ ان کا تعارف زیادہ تر تقریبات میں وسیم اکرم کی اہلیہ کے طور پر کرایا جاتا ہے تاہم اب شنیرا نے اس پر برہمی کا اظہار کر دیا۔ اسلام آباد میں منعقد ادبی میلے کی ایک تقریب میں فصیح زکائ، علی آفتاب سعید، جارج فلٹن اور ندیم فاروق پراچہ موجود تھے۔اس دوران معروف صحافی ندیم پراچہ متعدد بار شنیرا اکرم کا نام لینے کے بجائے انہیں وسیم اکرم کی اہلیہ کے طور پر پکارتے رہے۔ ایونٹ میں موجود ایک خاتون نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ ’انکا اپنا ایک نام ہے‘، جس کے بعد سب نے اس خاتون کو بےحد سراہا۔ اب شنیرا اکرم نے خود بھی اس موقع کی ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بہترین خاتون کون تھی؟ مجھے آپ سے پیار ہوگیا ہے‘۔ شنیرا اکرم نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ ایک سٹیج پر کسی کے بارے میں بات کررہے ہیں تو کم از کم آپ کو ان کا اتنا احترام کرنا چاہیے کہ آپ ان کا نام لیں، میں کوئی معروف شخصیت نہیں، میں نے اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے، آپ کا بہت شکریہ‘۔ ندیم پراچہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں دراصل ان کا نام بھول گیا تھا، مجھے نام یاد ہی نہیں آرہا تھا اور یہ بات عجیب لگتی اگر میں سٹیج پر ان کا نام غلط پکارتا‘۔

WASIM AKRAM'S, WIFE, AGNRY, THE, MAN, ON, TAKING, UP, HER, NAME, IN, LITERARY, FESTIVAL, AND, CALLING, HER, AS, WIFE, OF, WASIM AKRAM

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website