counter easy hit

واشنگٹن کی پچ تیز ہے، لیکن عمران خان ایسا کھلاڑی ہے جو ۔۔۔ شاہ محمود قریشی کے سیاسی چٹکلے نے ٹائیگروں کا دل خوش کردیا

WASHINGTON, PITCH, IS, FAST, BUT, IMRAN KHAN, WILL, BOWL. WELL, INSHA ALLAH

 

لاہور(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی پچ تیز ہے، عمران خان تیز پچ پر کھیلنے کا عادی ہے، ہم یہاں دلہا بن کر آئے اور نہ دلہن لے جانے کا ارادہ ہے، میں واضح کہنا چاہتا ہوں کہ ہم امریکا سے کچھ مانگنے نہیں آئے ہیں۔ انہوں نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ امریکی صدر اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقاتوں کی دو نشستیں ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے پہلی میٹنگ اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہوگی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ واشنگٹن میں وزیراعظم کے ورلڈ بینک کے وفد سے بھی مذاکرات ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان سرکاری مصروفیات کے بعد کیپٹل ارینا میں پاکستانی کمیونٹی اورپھر بزنس سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔ دورہ امریکا میں عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ واشنگٹن کی پچ تیز ہے، عمران خان تیز پچ پر کھیلنے کا عادی ہے، مشکل حالات میں حکومت ملی۔ اور مشکل بجٹ بنایا ۔ دفاعی بجٹ میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا۔ ہماری حکومت نے جو اقدامات کیے ، وہ ماضی کی کسی حکومت نے بھی نہیں کیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جو کہنا ہے کہہ لیں لیکن ملکی مفاد کو مقدم رکھیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم یہاں ایک نئی ایک نئی سوچ کے ساتھ ہیں۔ دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کوفروغ ملے گا۔ ہم یہاں نہ دلہا بن کرآئے اور نہ دلہن لے جانے کا ارادہ ہے۔ میں واضح کہنا چاہتا ہوں کہ ہم یہاں کچھ مانگنے نہیں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کیس میں بھارت کی تمام درخواستیں مسترد ہوگئی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website