counter easy hit

بھارت سے سیریز کیلئے بھیک نہیں مانگ رہے: وسیم اکرم

312048_73266615. [downloaded with 1stBrowser]فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت سے بھیک نہیں مانگ رہے، پاک بھارت سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا۔
کراچی: (نامہ نگار) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی بھارت کو سیریز کے لئے کرارا جواب دے دیا، کہتے ہیں کہ کرکٹ میچز بھیک میں نہیں مانگ رہے۔ بھارتی وفد کی آمد خوش آئند ہے۔ محمد عامر کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلر نے اپنی غلطی سے سبق سیکھ لیا ہے، ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے پاس کسی تجربے کی گنجائش نہیں ہے۔ وسیم اکرام کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کو جیت کے لئے سخت محنت کرنا ہو گی۔