counter easy hit

میں وزیراعلیٰ پنجاب نہیں لیکن اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہوں کہ ۔ ۔ ۔وزیراعظم کے بیان پر وسیم اکرم نے بھی خاموشی توڑدی

کراچی، لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کا وسیم اکرم قراردیاجس پر طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے تھے لیکن اب خود وسیم اکرم نے بھی خاموشی توڑدی اور کہا ہے کہ وہ لوگ ہیروز ہیں جنہوں نے اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے بڑے خواب دیکھئے ۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں وسیم اکرم کاکہناتھاکہ نہیں، میں پنجاب کا وزیراعلیٰ نہیں ہوں لیکن میں جیتا جاگتا ثبوت ہوں کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا بیک گرائونڈ کیا ہے یا آپ کس کلاس سے ہیں، ہیروز بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو ایک میل بھی کئی جوتوں میں چلے اور یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے لیے نہیں لیکن ملک کے لیے بڑے خواب دیکھے ہیں۔

وسیم اکرم کا یہ بیان وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کے بعد آیا جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا وسیم اکرم اور انضمام الحق سے موازنہ کیا تھا۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ وہ کرکٹ میں کھلاڑی منتخب کرتے چلے آئے ہیں اور وہ وسیم اکرم اور انضمام الحق جیسے بڑے کھلاڑی بنے ہیں، بزدار بھی یہ ثابت کرے گا کہ انضام اور وسیم اکرم کی طرح یہ بھی میرا بہترین انتخاب تھے۔