counter easy hit

جنگی بحری جہاز کی ٹکر، لاپتہ ہونے والے7 امریکی بحری اہلکار ہلاک

واقعہ ہفتہ کو علی الصبح جاپان کے ساحل کے قریب پیش آیا تھا، جس کے بعد لاپتہ ہونے والے سات اہلکاروں کی تلاش شروع کر دی گئی تھی

Warship's hiting, 7 missing US Navy personnel were killed

Warship’s hiting, 7 missing US Navy personnel were killed

واشنگٹن: امریکی نیوی اور جاپانی میڈیا کے مطابق امریکہ کے جنگی بحری جہاز جاپان کے ساحل کے قریب ایک تجارتی جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں جہاز کے عملے کے لاپتہ سات اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعہ ہفتہ کو علی الصبح پیش آیا تھا، جس کے بعد لاپتہ ہونے والے سات اہلکاروں کی تلاش شروع کر دی گئی تھی جبکہ زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکال لیا گیا تھا۔ امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو جہاز کے تباہ شدہ حصوں تک رسائی حاصل کرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے سات اہلکاروں کی لاشیں اتوار کو ملیں۔ امریکی نیوی کے مطابق ملنے والی لاشوں کو جاپان کے ہسپتال لے جایا جائے گا، جہاں ان کی شناخت ہو گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website