counter easy hit

وارم اپ میچ:پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 158رنز کا ہدف

Warm-up match

Warm-up match

کولکتا…..ورلڈ ٹی 20کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 158رنز کا ہدف دیا ہے، محمدحفیظ نے70رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کولکتا کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے میچ کیلئے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر157رنز بنائے۔اووپننگ جوڑی ایک بار پھر نہ چل سکی اور 39کے مجموعی اسکورپر شرجیل خان 23رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، احمد شہزاد بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 18رنز پر چمیرا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔محمد حفیظ اور سرفراز احمد نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 39رنز بنائے، اس موقع پر سرفراز احمد 13 کے انفرادی اسکور پر ہرات کی گیند پر اسٹمپ ہوگئے۔ دوسری طرف محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49گیندوں پر 70رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عمر اکمل نے 19رنز بنائے۔سری لنکا کی طرف سے پریرا نے 2 جبکہ سنانائکے، ہیراتھ اور چمیرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان اپنا پہلا میچ 16مارچ کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گاجبکہ ایونٹ کے اہم ترین میچ میں پاکستان اور بھارت 19 مارچ کو مدمقابل ہوں گے۔