counter easy hit

وارم اپ میچ:پاکستان نے سری لنکا کو 15رنز سے ہرادیا

Warm-up match

Warm-up match

کولکتا…..ورلڈ ٹی 20کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو15سے شکست دے دی،پاکستانی اننگ کی خاص بات محمدحفیظ کے70رنز کی ناقابل شکست اننگز تھی۔
کولکتا کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر157رنز بنائے اور سری لنکا کو میچ میں جیتنے کےلئے 158رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ20اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر142رنز تک محدود رہی ۔سری لنکا کی جانب سے چندی مل30،تھاریمانے45رنز بناکر قابل ذکر رہے،ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہا ۔پاکستان نے ورلڈ ٹی20سے قبل وارم اپ میچ 15رنز سے جیت لیا ۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے4اور محمد عرفان نے2وکٹیں حاصل کیں،سری لنکا کے دو بیٹسمین جلد بازی میں رن آئوٹ ہو ئے۔ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان اپنا پہلا میچ 16مارچ کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گاجبکہ ایونٹ کے اہم ترین میچ میں پاکستان اور بھارت 19 مارچ کو مدمقابل ہوں گے۔