counter easy hit

پنجاب کی عدلیہ کو مثالی بنانا چاہتے ہیں: منصور علی شاہ

راولپنڈی: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ججوں کے پیٹ باہر نکلے ہوئے ہیں، ججز کی بیویوں کو چاہیے کہ اپنے شوہر کو اسپورٹس کی طرف بھی گامزن کریں۔

Want to make the Punjab judiciary as ideal: Mansoor Ali Shahچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز کی بیویوں کو چاہیے کہ اپنے شوہر کو اسپورٹس کی طرف بھی گامزن کریں۔ ڈسٹرکٹ ججوں کے پیٹ باہر نکلے ہوئے ہیں، وہ خود بھی یوگا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ججزکو بلا خوف وخطر فیصلے دینا ہوں گے، لوگ پنجاب کی عدالتوں کی مثال پورے ملک میں دیں گے۔ ججزنے اپنے فیصلوں میں مخالفین کی دشمنی ختم کروانے میں بھی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے 820 مقدمات کے فیصلے ہوئے، ججز نے مقدمات جلدنمٹانےکیلئے صبح سے رات تک کام کیا۔