counter easy hit

حکومت کو مودی سرکار کی ضمانت کا انتظار، 2 رکنی سکیورٹی ٹیم آج بھارت جائیگی

Wait Modi government

Wait Modi government

پاکستان ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کھیلنے بھارت جائے گا یا نہیں، سکیورٹی ٹیم آج نئی دہلی جائے گی۔ دو ارکان کو ویزے مل گئے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیاں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کی شرکت میں رکاوٹ بن گئیں۔ سکیورٹی ٹیم آج بھارت روانہ ہو گی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بھارت جانے والی دو رکنی ٹیم کو بھارتی ویزے مل گئے ہیں۔ تیسرا رکن پہلے ہی سے نئی دہلی میں موجود ہے۔ سکیورٹی ٹیم کی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکیورئی ٹیم دھرم شالا میں پولیس چیف اور وزیر اعلیٰ ہما چل پردیش سے ملاقاتیں کرے گی۔ ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد وطن آ کر وزیر داخلہ اور پی سی بی کو رپورٹ بھیجے گی جس کی روشنی میں بدھ کو قومی ٹیم کی روانگی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا