counter easy hit

نئی حلقہ بندیوں کی تشکیل کا کام 28 فروری تک مکمل ہوجائے گا

VOTER, AREAS, WILL, BE, DEFINED, SOON, ELECTION, COMMISSIONالیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا، عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل 15 جنوری سے شروع ہو گا جسے 28 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا، اعتراضات 5مارچ سے 3اپریل تک سنے جا ئیں گے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔اس حوالے سے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن حکام وزارت پارلیمانی امور نے شرکت کی۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے حلقہ بندیوں سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حلقہ بندیوں کا عمل 45 میں مکمل کیا جائے گا۔حلقہ بند یوں پر اعتراضات 5مارچ سے 3اپریل تک سنے جا ئیں گے جو 3مئی تک نمٹائے جائیں گے۔ حلقہ بندیوں سے متعلق کمیٹیوں کی تشکیل بھی 5جنوری تک کر لی جا ئے گی۔حلقہ بندیوں میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گاجسکی نگرانی الیکشن کمیشن خود کرے گا اور اس سلسلے میں اعتراضات بھی خود سنے گا جس کے بعد حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website