counter easy hit

علاقے کی ترقی عزیز ہے تو ہم سب کو ذات برادری کی تقسیم سے نکل کر ووٹ کاسٹ کرناہوگا, چوہدری عاشق

553c4c3f93a58. [downloaded with 1stBrowser]سرائے عالمگیر( نمائندہ خصوصی)علاقے کی ترقی عزیز ہے تو ہم سب کو ذات برادری کی تقسیم سے نکل کر ووٹ کاسٹ کرناہوگاجبکہ چیرمین کے الیکشن میں ذاتی تعلقات پس پشت ڈال کرامیدوار کوقابلت کی بنیاد پر ووٹ کاسٹ کریں یاد رکھیں ووٹ قوم کی امانت ہے اس کا ٹھیک استعمال ہی ملکی ترقی کو یقینی بنائے گا ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت چوہدری عاشق اور ملک عارف آف چھپراں اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ چیرمین کے الیکشن میں اچھے امیدواروں کے ساتھ ساتھ روپے پیسے کی لالچ اوردھنگا،فساد کرنے والوں کی پشت پناہی اور شرفا پر جھوٹے مقدمات بنانے والے بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ایسے کم نسلے لوگ خود خالی ہوتے ہیں دوسروں کو کیا دے سکتے ہیں ہمارا ماضی گواہ ہے کہ الیکشن میں حصہ لیے بغیر ہمیشہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کیا میرے خیال میں اگر عوامی فلاح کا جذبہ ہوتو چیرمین ہونا ضروری ہے نہ ہی دیگر کسی عہدے کی ضرورت ہوتی ہے ، میرا پیغام ان دوستون اور بزرگوں کے لیے ہے جو علاقے کی ترقی اور بہتری کا سوچتے ہیں مگر خود کو بے بس محسوس کرتے ہیں میں انھیں بتانا چاہتاہوں کہ آنے والے وقت کی بہتری کے لیے ذاتی مفاد اور مجبوریوں کی قربانی دیں اور قابلیت کی بنیاد پراپنے ووٹ کی پاور کا استعمال کریں تاکہ آنے والے دنوں میں ماضی کی کہانیوں کا باب بند ہوسکے ،