counter easy hit

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک انصاف میں ضم، معاہدہ بھی طے پاگیا

اسلام آباد: تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان انضمام کا معاہدہ طے پاگیا۔

پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی جانب سے خسرو بختیار نے معاہدے پر دستخط کردیے۔

Visit to the rally of the Pakistan Peoples Party's High Leadershipمعاہدے کے تحت جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک انصاف میں ضم ہوگئی اور تحریک انصاف اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی پابند ہوگی۔ پریس کانفرنس کے دوران خسرو بختیار نے کہا کہ عمران خان ہمارے رہنماؤں کو تحریک انصاف کا پرچم گلے میں ڈال کر شامل کررہے ہیں، ہم نے اور عمران خان نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں سب سے پہلے اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان کی اکائیوں میں توازن کا ہونا ضروری ہے۔ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ بہت سی ناانصافیاں ہوتی رہیں تاہم تحریک انصاف نے یقین دلایا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بع 100روز کے اندر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے۔