counter easy hit

ٹرمپ سے ملاقات کیلئے سعودی نائب ولی عہد امریکا روانہ

سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی شاہ سلمان کے بیٹے نائب ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان کی یہ ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلی ملاقات ہوگی۔سعودی پریس ایجنسی نے سعودی رائل کورٹ کے حوالے سے بتایا کہ نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن روانہ ہوچکے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات میں سعودی نائب ولی عہد باہمی تعلقات، خطے کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔بیان میں کہا گیا کہ سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ امریکا جمعرات سے شروع ہوگا تاہم اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔خیال رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں اور وہ مملکت میں جاری معاشی اصلاحات میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔دوسری جانب سعودی شاہ سلمان بھی ایشیا کے طویل دورے پر ہیں اور ان دونوں وہ جاپان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا تیل کا برآمد کنندہ ملک ہے تاہم گزشتہ مہینوں کے دوران تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کی وجہ سے اب سعودی عرب اپنی معیشت کا انحصار تیل پر کم سے کم کرنے کی کوششوں میں ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امریکا روانگی سے قبل سعودی نائب ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان نے سٹی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیکل کورباٹ سے بھی ملاقات کی اور ان سے سعودی عرب اور دنیا بھر میں سرمایہ کاری کے موقعوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website