counter easy hit

محمد عامر ورلڈ کلاس بولر ہے ، ویرات کوہلی

Virat Kohli

Virat Kohli

ممبئی ….. بھارتی اسٹاربیٹسمین ویرات کوہلی نے پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ویرات کوہلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خوشی ہے محمد عامر نے اپنی غلطی تسلیم کی اور پانچ برسوں میں خود کوسدھارا، اس میں کسی کو کوئی شک نہیں کہ وہ ایک ورلڈ کلاس بولر ہے۔ویرات کوہلی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔