counter easy hit

ویرات کوہلی انوشکا شرما کی محبت میں اندھے ہو گئے

Virat Kohli and Anushka Sharma

Virat Kohli and Anushka Sharma

ایڈیلیڈ (یس ڈیسک) بھارتی ٹیم کے نامور بلے باز ویرات کوہلی بلے بازی کے ساتھ ساتھ اپنی بد تمیزی کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اپنی محبوبہ اور بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کے خلاف کالم لکھنے پرسینئر صحافی پر برس پڑے وہ جمعہ کو ٹریننگ سیشن کے بعد ڈریسنگ روم کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران ایک صحافی کو دیکھ کر مغلظات بکنا شروع ہوگئے جس پر بھارتی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ہکا بکا رہ گئے۔

جس صحافی کی ویرات کوہلی نے عزت کی دھجیاں بکھیریں اسے اپنی اس عزت افزائی کا پتا ہی نہ چل سکا کیونکہ یہ وہ صحافی ہی نہیں تھے جس نے ان کی محبوبہ کی شان میں اپنے قلم سے گستاخی کی تھی۔