counter easy hit

انوشکا سے اٹلی میں شادی کرنے پر کوہلی مشکل میں پھنس گئے

VIRAT KOHLI, AND, ANUSHKA, SHARMA, FACING, WRATH, OF, EXTREMIST, HINDUS, AFTER, THEIR, MARRIAGE, IN, ITALY

VIRAT KOHLI AND ANUSHKA SHARMA

ممبئی: بھارتی ہندو انتہا پسند بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کی طرح  اب بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پیچھے پڑگئے اور انہیں اٹلی میں شادی کرنے پر کھری کھری سنادی۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رواں ماہ 11 دسمبر کو بہت سی افواہوں اور قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی ان کے چاہنے والوں کے لیے بہت بڑا سرپرائز ثابت ہوئی کیونکہ دونوں نے آخری لمحے تک میڈیا سمیت کسی کو بھی اپنی شادی کی خبر نہ ہونے دی۔ لیکن اب بھارتیوں کو ان کی شادی ایک آنکھ نہیں بھارہی ہے اور بھارت کے بجائے اٹلی میں شادی کرنے پر ویرات کوہلی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکمراں اور ہندو انتہا پسندجماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ریاست مدھیہ پردیش کے ایم ایل اے پنا لال سکھیانےویرات کوہلی کی حب الوطنی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلی نے بھارت کے بجائےاٹلی میں شادی کرنے کو کیوں ترجیح دی۔ اسکل انڈیا سینٹر کہ افتتاحی تقریب کے دوران پنالال نے کہا  ویرات بھارت میں رہتے ہیں اور یہیں سے پیسے کماتے ہیں لیکن انہیں شادی کرنے کے لیے اپنے ملک میں کوئی جگہ نہیں ملی یہ ناقابل یقین ہے۔ پنالال کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دیوی دیوتاؤں نے یہاں شادی کی لہٰذا ویرات کوبھی یہیں شادی کرنی چاہئے تھی نہ کہ کسی اور ملک میں۔ کوہلی یہاں(بھارت)سے پیسےکماتے ہیں اور اپنی شادی کے لیے انہوں نے بھارت سے کمائے ہوئے لاکھوں روپے اٹلی میں خرچ کردئیے کیاوہ اپنے ملک کی عزت نہیں کرتے ان کی یہی بات ثابت کرتی ہے کہ وہ بالکل بھی محب وطن نہیں ہیں۔

پنالال نے کوہلی کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آپ ایک منٹ کے لیے سوچیں کہ آپ نے  یہاں سے کمایا ہوا پیسہ اٹلی میں خرچ کردیا تو آپ نے اپنے ملک کو کیا دیا ویرات کوہلی اب ہمارے لیے متاثر کن شخصیت نہیں رہے بلکہ ہمارے لیے آئیڈیل انسان وہ ہوگا جو اپنے ملک سے ایماندارہوگا اور بھارت میں کمائے ہوئے پیسے بھارت میں ہی خرچ کرے گا۔واضح رہے کہ ویرات اور انوشکا کی جانب سے بی جے پی کے اس بیان پر فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website