counter easy hit

سعودی شہزادے کا 80 عقابوں کے ساتھ ہوائی سفر انٹرنیٹ پر وائرل

شہزادے نے اپنے عقابوں کیلئے 80 سیٹیں بک کروائیں ، سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر اس تصویر کو عوام کی بے حد پسندیدگی حاصل ہوئی

Viral on the Internet, Saudi prince air travel with 80 eagles

Viral on the Internet, Saudi prince air travel with 80 eagles

جدہ  سعودی شہزادے کا 80 عقابوں کے ساتھ ہوائی جہاز میں سفر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ۔ سعودی شہزادے نے اپنے 80 عقابوں کے لیے جہاز کی 80 نشستیں بُک کرائیں ۔ طیارے میں موجود مسافر اپنے ساتھ نشستوں پر براجمان غیرمعمولی مہمانوں کو دیکھ کر خوب حیران ہوئے ۔ عرب ممالک میں پرندوں کا جہازوں میں سفر معمول ہے ۔ گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دو ہزار دو سے دو ہزار تیرہ کے دوران اٹھائیس ہزار عقابوں کے پاسپورٹ جاری کیے تھے ۔ عقابوں کے سفر کو آرام دہ بنانے کیلئے ہوائی جہاز میں فرسٹ کلاس کی سیٹیں بک کروائی گئیں ، قطر ایئر ویز کے جہاز کا کپتان اس صارف کا دوست ہے جس نے اسے یہ تصویر بھیجی تھی ، سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر یہ تصویر اپ لوڈ کی جو برق رفتاری سے پھیلی اور عوام میں مقبول ہوگئی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website