counter easy hit

فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر تین خواتین کو قتل کر دیا گیا

violence in Faisalabad

violence in Faisalabad

واقعہ تھانہ بلوچنی کے نواحی علاقے چک 92 میں پیش آیا ، پولیس نے واردات کو غیرت کے نام پر قتل قرار دے دیا ، ملزم فرار
فیصل آباد (یس اُردو) فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر تین خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے ۔ تھانہ بلوچنی کے نواحی علاقے 92 چک میں پیش آیا افسوسناک واقعہ جس میں تین خواتین کو گھریلو جھگڑے پر قتل کر دیا گیا ۔ گھر کے سربراہ ناصر نے نسرین نامی خاتون سے تیسری شادی کر رکھی تھی اور اپنی پہلی بیوی سے ہونے والی بیٹی فرازانہ کی شادی ملزم واہگ سے کی تھی ۔ ملزم واہگ نسرین کا بھائی تھا لیکن کچھ عرصے سے ملزم واہگ کی بیوی نارض ہو کر اپنے والد ناصر کے پاس آئی ہوئی تھی ۔ آج جب وہ اپنی بیوی کو منانے آیا تو تلخ کلامی ہو گئی جس پر ملزم واہگ نے ساتھی مسنین اور کزن شاہد کیساتھ ملکر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں زہرہ نسرین اور فرزانہ موقع پر دم توڑ گئی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے قتل غیرت کے نام پر ہوئے تاہم مزید تحقیقات کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب گھر اجڑ جانے پر گھر کا سربراہ بھی واقعہ پر نوحہ کناں ہے ۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے جڑانوالہ منتقل کر دی ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔