counter easy hit

گورانو ڈیم کی تعمیر کیخلاف دیہاتیوں کا احتجاج جاری

Villagers, protests, continues, against, Gauvrano, Damتھر کول ایریا میں کوئلے کی کھدائی کے دوران زہریلے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے 28 سو ایکڑ پر گورانو ڈیم کی تعمیر کے خلاف متاثرہ دیہاتیوں کا اسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے مسلسل 101ویں روز بھی احتجاج جاری ہے ۔متاثرہ دیہاتیوں نے20 اکتوبر سے ڈیم کی تعمیر کے خلاف اسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے مسلسل دن رات احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے ۔دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کے نام پر نجی کمپنی نے انہیں اپنے گھروں اور زرعی اراضیوں سے جبری بے دخل کر دیا ہے،جس کے خلاف وہ احتجاج کر رہے ہیں مگر انکی کوئی سننے والا نہیں ۔دوسری جانب کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ وہ متاثرین کو قواعد و ضوابط کے مطابق ادائیگیاں کرنے کو تیار ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website