counter easy hit

نواحی گاؤں دھوریہ کے البرکت کنڈا سے چار لاکھ روپے کا سامان چوری

Village duryh

Village duryh

کھاریاں(نیئر صدیقی سے)نواحی گاؤں دھوریہ کے البرکت کنڈا سے چار لاکھ روپے کا سامان چوری، ملزمان نے ریموٹ کنٹرول ڈیجیٹل ڈیوائس بھی نصب کر دی۔ البرکت کنڈا کے مالک وحید عرفان ولد محمد عرفان جٹ کے مطابق گذشتہ دنوں دوکاروں پر سوار چھ افراد رات کے اندھیرے میں البرکت کنڈا کے اندر گھس گئے اور کنڈا پر حساس ڈیجیٹل آلات تنصیب کر کے جاتے ہوئے وزن کی ایکوریسی کو کنٹرول کرنے والے آلات چار عدد، لوڈ سیل چار عدد، مالیتی چار لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزمان محمد امتیاز ولد ثناء اللہ ساکن فیصل آباد، مخیر عباس عرف قیصر عباس ولد منیر احمد ساکن پتوکی اور ان کے آٹھ نامعلوم ساتھیوں کے خلاف زیر دفعہ 457/380ت پ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ملزمان محمد امتیاز اور مخیر عباس سریے کی سپلائی کا کام کرتے ہیں۔ اور اسی ڈیجیٹل ڈیوائس کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ کنڈے کی ایکوریسی کو کنٹرول کرنے کیلئے ریموٹ کنٹرول اپنے پاس رکھتے ہیں۔ جس سے کم وز ن کو زیادہ وزن ظاہر کر کے سریا خریدنے والوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرتے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے واردات کے وقت دو عدد کاریں،LE-5662اور LHB-7604بھی پولیس نے قبضہ میں لے کر تھانہ میں بند کر دیں۔دوران تفتیش ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔