counter easy hit

ویانا سے عازمین حج کے گروپ 7 ستمبر سے سعودی عرب کیلیے روانہ ہونا شروع ہونگے

 Hajj Pilgrims

Hajj Pilgrims

ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا آسٹریا سے عازمین حج گروپوں کی صورت میں 7 ستمبر سے ویانا سے سعودی عرب کیلیے روانہ ہونا شروع ہونگے۔

مبارک ٹریول کی جانب سے 7 اور9 ستمبر کو دو گروپ جارڈن ایر لائن کے زریعے سعودی عرب کیلیے روانہ ہونگے۔

مبارک حج گروپ میں پاکستانیوں میں محمدارشد باجوہ، محمد اعظم، حاجی اسلم، حافظ محمد گلزار احمد اور محمد اکرم باجوہ سمیت اور دوسرئے شامل ہیں۔

مبارک حج گروپ کی بالترتیب 28 اور 29 ستمبر کو ویاناواپسی ہو گی۔ مبارک حج گروپ کے علاوہ ویانا سے دو تین حج گروپ 14 ستمبر سے ویانا سے سعودی عرب کیلیے روانہ ہونگے۔