counter easy hit

ویانا : منہاج یورپین کونسل کا منہاج القرآن آسٹریا کا کامیاب تنظیمی دورہ

Minhaj-European-Council

Minhaj-European-Council

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج یورپین کونسل کے سنیئر عہدیداران حاجی محمد اسلم چوہدری (صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ) ، محمد ظل حسن (نائب صدر منہاج یورپین کونسل)اور محمد بلال اپل (جنرل سیکرٹری منہاج یورپین کونسل) نے گذشتہ ہفتے منہاج القرآن آسٹریا کا تنظیمی دورہ کیا۔ جس میں منہاج القرآن آسٹریا کی ملکی تنظیم کے علاوہ مجلس شوری ٰ کے سنئیر ممبران، پاکستان عوامی تحریک آسٹریا اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اراکین کے ساتھ تنظیمی اور تحریکی امور پر بھرپور تبادلہ خیال کیا۔

مختلف تنظیمی نشستوں میں رفقاء و اراکین کی جانب سے مختلف مسائل اور انکا حل پیش کیا گیا ۔ علاوہ ازیں آئندہ تحریکی پالیسی اور آسٹریا میں مشن کی ترقی و فروغ کے لیے منہاج یورپین کونسل کے رہنماوں نے مقامی تنظیمات کو رہنمائی فراہم کی۔

اس موقع منہاج یورپین کونسل نے ملکی تنظیم، پاکستان عوامی تحریک آسٹریا اور جملہ تحریکی نمائندگان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا بھر میں خدمتِ دین اور فروغِ امن و محبت کی سب سے بڑی تحریک ہے جودنیا بھر کے 90سے زائدممالک میں آئندہ نسلوں کے ایمان کی حفاظت اور خدمتِ انسانیت کے عظیم مقاصد کی تکمیل میں مصروفِ عمل ہے۔

منہاج یورپین کونسل کے دورہ کی آخری دن منہاج القرآن سنٹرویانا میںدیے گئے ظہرانہ میں صدر پاکستان عوامی تحریک آسٹریا الحاج خواجہ محمد نسیم، علامہ مدثر حسین اعوان ، ملک امین اعوان ، ملک غلام مصطفی اور محمد نعیم رضاقادری سمیت تمام تحریکی نمائندگان ،معززین پاکستانی کموینٹی ویانا اور میڈیا اراکین نے بھرپور شرکت کی۔

قائدینِ تحریک نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک کے آئندہ پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ظالمانہ اور عوام دشمن نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد ”مصطفوی انقلاب” کی فتح تک انشاء اللہ جاری رہے گی۔