counter easy hit

امریکی اقدامات سے دہشتگردی کے متاثرین متاثر ہونگے، چودھری نثار

وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے اقدامات سے دہشت گرد نہیں ، دہشت گردی کے متاثرین متاثر ہوں گے ۔

Victims of terrorism will be affected by the US actions, Chaudhry Nisar

Victims of terrorism will be affected by the US actions, Chaudhry Nisar

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے موقع پر چودھری نثار نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کے عمل سے دہشت گردی سےمتعلق بین الاقوامی اتحاد کو نقصان پہنچے گا ،دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں میں سے اگر چند سو یا چند ہزار لوگ دنیا میں دہشت گردی پھیلارہے ہیںتو اس کا الزام ساری مسلم آبادی پر نہیں ہونا چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہادنیا میں دیکھ لیں ، دہشت گردی کا سب سے زيادہ شکار مسلمان ہوئے ہیں، نشانہ بھی مسلمان اوردہشت گردی کا الزام بھی مسلمانوں پر ،یہ انصاف نہیں ہے ایسا نہیں ہو نا چاہئے۔انہوںنے بلاگرز کی گھروں کو واپسی کے حوالے سے کہا کہ ہماری حکومت نے پچھلے ساڑھے تین سال میں کسی کوغائب کرنے کی ترغیب نہیں دی اور نہ ہی یہ حکومت کی پالیسی ہے ،لاپتہ افراد بخیرو عافیت اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں چودھری نثار نے بتایا کہ خبر لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی مدت سات فروری کو ختم ہورہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website