counter easy hit

اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ

Victim of collectively immoralityمدھیہ پردیش: راجستھان کے کنجار قبیلے کی دو جوان بہنوں کو مدھیہ پردیش میں اوباشوں نے اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا کر ایک کو زہر پلا دیا جس سے وہ اذیت ناک موت مر گئی

بھارتی اخبارات کے مطابق راجستھان قبیلے کی چار جوان لڑکیاں ایک نجی پروگرام میں شرکت کیلئے مدھیہ پردیش گئیں جہاں اوباشوں نے دو خواتین کو زبردستی اٹھایا اور انہیں بس سٹینڈ کے قریب گھنے جنگل میں لے گئے جہاں انہیں اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ان کی حالت غیر ہو گئی،اوباشوں نے شناخت ہونے پر20 سالہ لڑکی کے جسم میں زہر بھی داخل کر دیا ،جسے تشویشناک حالت میں ہفتے کے روز راجستھان کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں لڑکی نے گزشتہ روز تڑپ تڑپ کر جان دے دی ۔پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے نعش ورثا کے حوالے کر دی،دریں اثنا مدھیہ پردیش میں ہفتے کے روز ہی ایک 8 سالہ بچی اچانک لاپتہ ہو گئی ،جس کی گزشتہ روز ڈرین کے قریب رسیوں سے بندھی لاش ملی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق کم سن بچی کو نہ صرف بد اخلاقی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اسے بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا اور لاش ایک ڈرین کے پاس پھینک دی گئی۔بچی کے ورثا نے پولیس کو مورد الزام ٹھرایا اور کہا کہ پولیس کو رپورٹ کرنے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،

پولیس کے دو اہلکار رپورٹ درج ہونے کے بعد متاثرہ بچی کے گھر آئے اور انہوں نے آتے ساتھ ہی پانی اور پھر گٹکا کا تقاضا کیا،اس دوران پولیس اہلکاروں نے بچی کے ورثا کو انتہائی شرمناک بات کہی کہ وہ کسی کے ساتھ سونے چلی گئی ہوگئی خود ہی گھر واپس آ جائے گی آپ لوگ بھی سو جائیں۔اگلے روز ہی بچی کی نعش مل گئی۔