counter easy hit

وینا ملک نے شوبز میں واپسی کا گرین سگنل دیدیا

Veena Malik

Veena Malik

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے شوبز میں واپسی کا گرین سگنل دیدیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور اب دوبارہ شوبز میں واپسی کے لیے پرتول رہی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ وینا ملک کا بیٹا ابھی چھوٹا ہے جس کواس وقت مکمل طور اپنی ماں کی توجہ کی ضرورت ہے اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے وینا ملک تین ماہ کے بعد باقاعدہ شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دینگی۔

اس حوالے سے شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ وینا ملک کی شوبز میں واپسی سے فلم انڈسٹری سے ہیروئن کا بحران پْر ہوجائے گا۔ اگر اداکارہ ریما بھی شوبز میں واپسی کا اعلان کردیں تو اس سے یقینی طور فلم انڈسٹری میں بہتری آئے گی۔