counter easy hit

چوہدری محمد الیاس دورہ یورپ کے بعد گزشتہ روز وطن وا پس پہنچ گئے

Chaudhry Mohammad Ilyas

Chaudhry Mohammad Ilyas

سرائے عالمگیر( نمائندہ خصوصی) سابق ضلعی صدر و آرگنائزر حلقہ این اے107تحریک انصاف چوہدری محمد الیاس دورہ یورپ کے بعد گزشتہ روز وطن وا پس پہنچ گئے انھوں نے اٹلی کے شہر بریشیاء میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام ہونے والی 23مارچ یوم پاکستان سمیت دیگر مقامات پر تحریک انصاف کی مختلف تقاریب میں مہمان خصوصی کے حیثیت سے شرکت کیں ،ان کے اعزاز میں پارٹی عہدیداران و پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے عشائیہ و ظہرانہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا،چوہدری محمد الیاس نے اپنے دورہ اٹلی کے دوران تحریک انصاف اٹلی میں دو دھڑوں کے اختلافات ختم کروا کر پارٹی کو منظم و فعال کر نے میں بھی اہم کردار ادا کیا،گزشتہ روز وہ وطن واپس پہنچے تو ان کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں،کارکنان و معززین حلقہ این اے107نے ملاقاتیں کیں ان کو یورپ کے کامیاب دورہ پر مبارک بادیں پیش کیں۔اس موقع پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والوں میں چوہدری پہلوان خان UKآف منڈی جٹاں ،چئیرمین یوسی منڈی بھلوال چوہدری طاہر امتیاز ،حاجی منشی عبد الغفور ،ٹھیکیدار چوہدری محمد اکرم پگاڑہ ،چوہدری عامر ارشاد گڑھا ہیراں ،چوہدری پرویز منڈی جٹاں ،محمد افضل بٹ ،صحافی افضل لیڈر ،صحافی ملک احسان الٰہی صابری،صحافی ساجد محمود کھوکھر و دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔