counter easy hit

لندن: سیون سسٹر روڈ پر وین نے نمازیوں کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق

واقعہ فنزبری مسجد کے باہر پیش آیا ، وین میں سوار تین میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ، مسلم کونسل کی جانب سے واقعے کی مذمت

Van crushed the worshipers on Seven Sister Road, two people killed

Van crushed the worshipers on Seven Sister Road, two people killed

لندن: شمالی لندن میں ایک وین نے مسجد سے نکلنے والے لوگوں کو کچل دیا جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، برطانوی دارالحکومت لندن کے شمالی حصے میں ایک وین ڈرائیور نے مسجد سے باہر آنے والوں کو کچل دیا۔

واقعہ سیون سسٹر روڈ پر فنزبری مسجد کے باہر پیش آیا ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وین میں تین افراد سوار تھے۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق رات گئے واقعے کی اطلاع ملی۔ واقعے کے بعد سیون سسٹر روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔

لندن ایمبولنس سروس نے حادثے کی جگہ پر بہت سی ایمبولینسز بھجوا دیں۔ ادھر مسلم کونسل برطانیہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وین ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی لوگوں پر چڑھائی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website