counter easy hit

اورلینڈو حملہ پوری قوم پر حملہ ہے، متحد رہیں گے، اقدار تبدیل نہیں ہوں گی: اوباما

values Obama

values Obama

صدر اوباما نے اورلینڈو حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ واقعے کے بعد ملک بھر میں سوگ کا سماں ہے۔ اہم عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ سے پہلے داعش سے وابستگی کا اعلان کیا تھا۔
واشنگٹن: (یس اُردو) سانحہ اورلینڈو پر صدر براک اوباما اور نائب صدر جوبائیڈن کو بریفنگ دی گئی۔ صدر اوباما نے تحقیقاتی اداروں کو واقعے کی تحقیقات سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔ امریکی صدر نے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ قوم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے آج کا دن بہت برا ہے۔ ان کا کہنا تھا اورلینڈو حملہ پوری قوم پر حملہ ہے۔ ہم متحد رہیں گے اور اقدار تبدیل نہیں ہوں گی۔ گورنر فلوریڈا رِک سکاٹ نے بھی واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اورلینڈو میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمرمتین ٹیررواچ لسٹ میں نہیں تھا تاہم حملہ آور نے فائرنگ سے پہلے 911 پرکال کر کے داعش کے سربراہ سے بیعت کا اعلان کیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کا نام ایف بی آئی کی داعش کی فہرست میں بھی شامل تھا۔