counter easy hit

ہزار میگاواٹ بجلی کیلئےپاکستان کے ازبکستان سے مذاکرات

Uzbekistan

Uzbekistan

تاشقند …..پاکستان ازبکستان سے بجلی خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے، روسی خبر ایجنسی نےتاشقند میں پاکستان کے سفیر ریاض حسین بخاری کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان کے مطابق فریقین ازبکستان سے پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی بارے مذاکرات کر رہے ہیں۔
پاکستان کے سفیر نے مزید بتایا کہ موسم بہار میں تاشقند میں دوطرفہ بین حکومتی کمیشن کا اجلاس متوقع ہے جس میں بجلی کی فراہمی کے علاوہ ان پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جن پر پچھلے سال ماہ نومبر میں تاشقند میں صدر تاجکستان اسلام کریموو اور پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات میں غور کیا گیا تھا۔ازبکستان سے پاکستان کو بجلی مہیا کرنے کے لیے افغانستان سے گزرنے والا بجلی کے تار بچھائے جانے کی ضرورت ہے، کابل تک بجلی کا تار بچھا کر عمل میں لایا جا چکا ہے، اب اس کو پشاور تک بڑھائے جانے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔ اس پروجیکٹ میں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سپانسروں کے طور پر شامل ہیں۔