counter easy hit

عزیر بلوچ نے دوران تفتیش جرائم کی دنیا کے اہم انکشافات سے پردہ اٹھا دیا

Uzair Baloch

Uzair Baloch

جے آئی ٹی تفتیش میں پیپلز پارٹی کی دو اہم شخصیات کے نام سامنے آگئے ، نام نکالنے کیلئے وزارت داخلہ اور سکیورٹی ادارے میں تنازع
کراچی (یس اُردو) عزیر بلوچ نے جرائم کی دنیا کے تانے بانے سے پردہ اٹھا دیا ، جے آئی ٹی میں پیپلز پارٹی کی دو اہم شخصیات کےنام بھی سامنے آ گئے ۔ سندھ حکومت نےحتمی رپورٹ پر دستخط کیلئے دونوں نام حذف کرنے کی شرط رکھ دی ۔ انکشاف سامنے آ گیا ۔ لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی مکمل ،  انکشاف کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی تفتیش میں پیپلز پارٹی کی دو اہم شخصیات کے نام بھی سامنے آ گئے ۔ نام حذف کرانے کیلئے وزارت داخلہ سندھ اور سیکورٹی ادارے میں تنازع پیدا ہو گیا ۔ مولا بخش چانڈیو نے جے آئی ٹی کی رپورٹ سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چھتری کے نیچے آنے والوں کے گناہ معاف کیے جا رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی میں سامنے آنے والے ناموں میں ایک خاتون رہنما شامل ہیں